ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام عبادت گاہوں کے 3 ماہ کے بجلی بل معاف کیے جائیں: عارف نسیم خان

تمام عبادت گاہوں کے 3 ماہ کے بجلی بل معاف کیے جائیں: عارف نسیم خان

Fri, 17 Apr 2020 21:37:19    S.O. News Service

ممبئی،17؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک اور ریاست میں کووڈ -19 بیماری اور جاری لاک ڈاؤن کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ریاست کی تمام عبادت گاہوں کے 3 ماہ کے بجلی بل معاف کیے جائیں اس طرح کا مطالبہ مہاراشٹرا کے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابقہ کابینی وزیر محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں حکومت مہاراشٹر سے کیا۔

وزیر توانائی نتین راؤت سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف نسیم خان کہا کہ اس بیماری اور لاک ڈاؤن کے سبب صورتحال انتہائی سنگین ہے، اور لوگوں کے کاروبار، روزگار اور آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں عبات گاہوں کی انتظامیہ اور ٹرسٹیوں کو بھی سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن ختم بھی ہوا تو بھی حالات جلد قابو میں نہیں آئیں گے اور یہ صورتحال لاک ڈاؤن ختم ہونے کے کئی ماہ بعد تک جاری رہے گئی۔ ایسی صورت میں عباد گاہوں کی انتظامیہ اور ٹرسٹیوں کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ بجلی کےبل بھر سکیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاست کی تمام عبات گاہوں کے 3 ماہ کے بجلی بل معاف کرے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں محمد عارف نسیم خان ایک تحریری درخواست بھی دی ہے۔ اس موقع پر وزیر توانائی نتین راؤت نے کہا کہ انکی درخواست اور مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور ریاستی حکومت جلد ہی اس سلسلے میں حکم جاری کرے گی۔


Share: